بورے والا: خاوند نے پندرہ روز کی زچہ بیو ی کو تشدد کر کے مو ت کے گھاٹ اتا ر دیا پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ در ج کر کے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق بد ھلہ سنت ملتان کے رہائشی نادر بٹ نے چھ سال قبل ہینڈ ی کرافٹ کے بزنس مین محمد خورشید سکنہ محلہ رحمان پور تحصیل سلانوالی سرگودھا کی بیٹی نائلہ خورشید سے لو میرج کی تھی جس کے بطن سے ایک بیٹا اور دو بیٹاں تھیں نادر کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کو لے کر بوریوالا آگیا اور چک 445ای بی میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا پندر ہ روز قبل نائلہ خورشید نے ایک اور بچی کو جنم دیا تو نادر آگ بگولہ ہو گیا اور اپنی بیوی کو بالوں سے پکڑ کر نیچے فرش پر پٹخ دیا جو کہ بے ہوش ہو گئی جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل بوریوالا میں داخل کرو ا دیا گیا جہاں وہ گذشتہ روز علاج معالجہ کے دروان جاںبحق ہو گئی تو ملزم نادر بٹ اس کی میت کو خاموشی سے لے کر تدفین کےلئے بدھلہ سنت ملتان اپنے والدین کے گھر پہنچ گیا نائلہ کی موت کے بارے میں والدین کو سرگودھا میں اطلاع ملی تو وہ تھانہ سٹی پولیس کو لے کر ملتان پہنچ گئے اور تدفین رکوا کر نعش کو واپس بوریوالا لے آئے جہاں نعش کا پورسٹمارٹم کر کے میت والدین کے حوالے کر دی گئی پولیس تھانہ سٹی نے زیر دفعہ 302ت۔ پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی #
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔