بورے والا: شہر میں ناجائز تجاوزات نے لوگوں کی زندگی اجیر ن بنا دی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے حکام سے کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف بازاروں جن میں گول چوک ،عارف بازار، وہاڑی بازار ،ریل بازار،ریشم گلی، لکڑ منڈی روڈ، مچھلی بازار میں دوکانداروں نے سٹرکوں کے کناروں تک ناجائز تجاوزات قائم کر رکھیں ہیں جس کی وجہ سے شہریوں خصوصاََ خواتین کا گزرنا محال ہوچکا ہے جبکہ لکڑمنڈی روڈ پر بھی فرنیچر اور آہنی پیٹیاں بنانے والوںنے سٹرک بلاک کر رکھی ہے جبکہ دوکانوں کے آگے لوڈ رموٹر سائیکل رکشے کھڑے کر کے راستوں کو مزید دشوار بنا دیا ہے۔ شہریوں نے ٹریفک پولیس ،تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کے حکام اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔