بورے والا: اسسٹنٹ کمشنر کا اوگراکے مقرر کر دہ نرخوں سے زائد قیمت پر سی این جی فروخت کرنے 6اسٹیشنز پر چھاپہ ، سی این جی مالکان 6.29روپے فی کلو گرام زائد وصول کررہے تھے رپورٹ ڈی سی او وہاڑی ارسال ۔تفصیلات کے مطابق اخبارات میں خبروں کی اشاعت پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد نے ڈسٹر کٹ سول ڈیفنس آفیسر لطیف گل اور لیبر آفیسر کے ہمراہ گذشتہ روز آئل اینڈ گیس اتھارٹی کی طرف سے مقرر کر دہ قیمت 66.14روپے فی کلو گرام سے زائد قیمت پر سی این جی فروخت کر نے والے المدینہ ، سی این جی مرضی پورہ ملتان روڈ ، المدینہ گیس پوائنٹ چیچہ وطنی ،ٹوٹل سی این جی چونگی نمبر 5،جالند ھر سی این جی لاہور روڈ ، اتفاق سی این جی اور عمران سی این جی پر ریٹ چیک کرنے کےلئے اچانک چھاپہ مارا تو مذکورہ سی این جی اسٹیشنز کا عملہ گاڑیوں میں3 72.4روپے فی کلو گرام کے حساب سے گیس بھر رہا تھا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے مالکان کے خلاف اوگرا سے کاروائی کےلئے رپورٹ ڈی سی او وہاڑی کو ارسال کر دی ۔دریں اثنا ءسی این جی مالکان کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں ان سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے اگاہ کر تے ہوئے ہڑ تال کی دھمکی دی مگر اسسٹنٹ کمشنر نے سی این جی مالکان کو متنبیہ کیا کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کر دہ قیمت سے ایک پیسہ بھی زائد وصول نہیں کر نے دیں گے اورآئندہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور سختی سے نمٹا جائےگا ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔