Pages - Menu

پیر، 27 فروری، 2012

پنجاب ٹیچرز یونین کی طرف سے تین چھٹیوں نہ ملنے کی مذمت



بورے والا: پنجاب ٹیچرز یونین ضلع وہاڑی کا نمائندہ اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر مرزا طارق محمود محمدیہ سنٹر سکول ای بلاک بورے والا منعقدہوا اجلاس میں ضلع بھر سے ٹیچرز یونین کے نمائندگان سنیئرنائب صدرضلع فریاد علی جٹ،ضلعی نائب صدر فقیر محمد بھٹی،ضلعی لیگل ایڈوائزر آصف رفیق،ضلعی فنانس سیکرٹری میاں سعید سدھو،ضلعی ایڈیٹر محمد عباس،تحصیل بورے والا کے سنیئرنائب صدر ثناءاللہ بھٹی،تحصیل وہاڑی کے صدر منظور حسین شاہ،تحصیل میلسی کے صدر میاں قاسم خاں،مرکز ساہوکا کے صدر خلیل احمد چوہدری،میڈم شمیم ڈوگر سنئیرنائب صدر ضلع خواتین ونگ،میڈم پروین اختر نائب صدر بورے والا کے علاوہ اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی پنجاب ٹیچرز یونین ضلع وہاڑی کے نمائندگان نے ضلعی صدر مرزا طارق محمود کو اساتذہ کے مسائل سے آگاہ کیاکہ محکمہ تعلیم کے افسران اور مانیٹرنگ سیل کے اہلکارMEASنے اساتذہ کی جائز رخصت جو اساتذہ ایک ماہ میں حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق تین چھٹیاں حاصل کرنے کے مستحق ہیں پربلاجواز پابندی لگارکھی ہے اول مدرس کے اختیارات سلب کررکھے ہیں محکمہ تعلیم کے افسران مختلف ہتھکنڈوں سے اساتذہ برداری کو پریشان کررہے ہیں۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔