بورے والا ضلع بناؤ تحریک کے حوالہ سے پاکستان یوگا کونسل کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں کھلاڑیوں اور نمائندہ شخصیات نے شرکت کی، شرکاء نے ضلع بناو کے حوالہ سے پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے
بورے والا ضلع بناو تحریک زور پکڑ گئی کھلاڑی بھی تحریک کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے پاکستان یوگا کونسل کے مرکزی صدر ریاض یوگی کی قیادت میں قائد اعظم سٹیڈیم سے کھلاڑیوں اور نمائندہ شہریوں نے بورے والا کو ضلع بناو کے حوالے سے ایک ریلی نکالی
ریلی کے شرکاء نے ضلع بناو کے حق میں پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے ریلی گول چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 لاکھ سے زائد آبادی کا یہ شہر ہر لحاظ سے ضلع کے معیار پر پورا اترتا ہے اور اگر اس شہر کو ضلع نہ بنایا گیا تو لاکھوں شہری سڑکوں پر آکر اپنا حق مانگنے پر مجبور ہونگے
وزیر اعلی پنجاب فوری طور پر بورے والا کو ضلع بناو کر ساہیوال ڈویثرن میں شامل کرنے کا اعلان کریں ورنہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں یہ تحریک حکمران جماعت کی مخالفت میں تبدیل ہوجائے گی
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔