بورے والا: بورے والا سے تعلق رکھنے والے الریاض سعودی عرب میںکار حادثہ میں ہلاک ہونیوالے دونوں افراد کی میتیں کل اسلام آباد پہنچیں گی ۔تفصیلات کے مطابق الریاض سعودی عرب میں گذشتہ دنوں چار افرادایک کار حادثہ میں ہلاک ہو گئے تھے ۔ہلاک ہونے والے چار افراد میں دو پاکستانی اوردو بھارتی شہری تھے ۔ کار حادثہ کا شکار ہونے والے انعام الحق اور صادق علی کا تعلق نواحی گاﺅں چک نمبر255ای بی سے تھا جو کہ محنت مزدوری کے لئے وہاں گئے ہوئے تھے اور ایک کام کہ سلسلہ میں جاتے ہوئے ان کی کار حادثہ کا شکار ہو گئی اور چاروں افراد اس حادثہ میں زخمی ہو کر اپنی جان گنوا بیٹھے۔ ہلاک ہو نے والا25سالہ نوجوان انعام الحق امریکہ میں مقیم حاجی محمد بلال دانیوالیہ کابھانجا تھا اس کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاﺅں چک نمبر18/11-Lچیچہ وطنی میں بروزمنگل صبح 10بجے ادا کی جائی گی جبکہ صادق علی کی تدفین ان کے آبائی گاﺅں 255ای بی نزد اڈہ مانا موڑ کی جا ئے گی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔