بورے والا: یوم آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب جناح ہال ٹی ایم اے بورے والا کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی جہاں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی سلیم، ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں، ممبران پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں، محمد یوسف کسیلیہ نے اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد، ڈی ایس پی ذوالفقار علی کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا جبکہ پنجاب پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی ۔ تقریب شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ارکان قومی اسمبلی سید ساجد مہدی اور چوہدری نذیر احمد آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وطن ہم نے بھاری جانوں کے نذرانے دے کر حاصل کیا ہے پاکستانی قوم قوم اپنے وطن کے دفاع اور تعمیر کے لئے کوئے کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔