بورے والا: چارایکڑگند م کا کھلیان آگ لگنے سے جل کر راکھ ہو گیا آگ آندھی سے بجلی کی تاروں کے آپس میں چھونے سے شعلہ پید ا ہونے سے لگی ۔واقعات کے مطابق چک نمبر 317ای بی دیوان صاحب کے رہائشی محمد رفیق چاولیانہ نے دو روز قبل اپنی گندم 4ایکڑ کاٹ کر اس کا کھلیان لگا یا تھا گذشتہ روز تیز آندھی سے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاریں آپس میں چھو گئیں اور شعلہ پیدا ہونے سے کھلیان کو آگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے کھلیان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے آگ بجھانے کی کو ششیں کیںمگر کھلیان جل کر راکھ ہو گیا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔