Pages - Menu

منگل، 9 دسمبر، 2014

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے سردار خالد سلیم بھٹی اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے

الحاج سردار خالد سلیم بھٹی مرحوم
بورے والا: پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے و تحصیل صدر الحاج سردار خالد سلیم بھٹی اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 55 بر س کے قریب تھی۔ خاندانی ذارئع کے مطابق ان کو آج شام 6 بجے دل میں تکلیف کے باعث مقامی ہارٹ کلینک منتقل کیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ سردار خالد سلیم بھٹی کو 26اکتوبر2014 کو تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اس وقت شدید زخمی کر دیا تھا جب وہ علی الصبح اپنے والدین اور بیوی کی قبروں پر فاتحہ خوانی کر کے قبرستان سے گھر واپس آرہے تھے انہیں زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال سے لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی بائیں ران کی ہڈی جو پسٹل کا فائر لگنے سے ٹوٹ گئی تھی اس کا کامیاب آپریشن ہوا تھا اور وہ اپنے گھر میں روبصحت تھے کہ اچانک آج شام چھ بجے کے قریب ان کو دل میں تکلیف محسوس ہوئی اور طبیعت خراب ہونے پر انہیں مقامی پرائیویٹ کلینک منتقل کیا گیا جہاں وہ ڈاکٹر کی سر توڑ کوشش کے با وجود جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم خالد سلیم بھٹی پیپلز پارٹی کے گذشتہ دور میں بوریوالا کے حلقہ پی پی 233 سے ایم پی اے منتخب ہو نے کے بعد پنجاب اسمبلی میں وزارت خزانہ کی سٹینڈ نگ کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے ۔ سردار خالد سلیم بھٹی انتہائی پر ہیز گار اور پابند صوم وصلوٰة اور غریب پرور شخصیت تھے مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے بیرسٹر شہزاد سلیم بھٹی، ڈاکٹر عمر فاروق بھٹی اور احسن سردار بھٹی کے علاوہ تین بیٹیاں سو گوار چھو ڑی ہیں ۔ سردار خالد سلیم بھٹی اچانک وفات کی خبر پور ے شہر میں جنگل کی آگ طرح پھیل گئی اور ہزاروں شہری ان کی رہائش گاہ پر جمع ہوگئے مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز بد ھوار 10دسمبر دوپہر 2 بجے گورنمنٹ کالج بوریوالا کے بیرونی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔