Pages - Menu

جمعہ، 26 جون، 2015

حبیب کالونی کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی بابا فرید ایکسپریس کی ز د میں آکر سات سالہ بچی کی دونوں ٹانگیں کچلی گئیں

بورے والا: حبیب کالونی کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی بابا فرید ایکسپریس کی ز د میں آکر سات سالہ بچی کی دونوں ٹانگیں کچلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیض پارک کی رہائشی سات سالہ بچی سویرا ولد محمد جاوید دوپہر کے وقت ریلوے ٹریک کراس کر رہی تھی کہ اچانک ٹرین آگئی جس کی زد میں آکر بچی کی دونوں ٹانگیں کچلی جسے فور ی طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا میں ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں