Pages - Menu

جمعہ، 26 جون، 2015

چک 489 ای بی کے قریب نہر 5-ایل میں 20 فٹ چوڑا شگاف، 100ایکڑ سے زائد رقبے پر کپاس اور چارہ کی فصلیں زیر آب

بورے والا:  نواحی گاؤں چک 489 ای بی کے قریب نہر 5-L میں علی الصبح 20فٹ چوڑا شگاف،100ایکڑ سے زائد رقبے پر کپاس اور چارہ کی فصلیں زیر آب آگئیں۔ بتایا جا تا ہے کہ مذکورہ چک کے قریب سے گزرنے والی نہر فائیو ایل میں پشتے کمزور ہونے کے باعث آج صبح شگاف پڑ گیا جس سے گاؤں کی نشیبی زمین زیر آب ا ٓگئی۔ اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد ڈی ایس پی مہر ذوالفقار علی اور ایکسئین ایسٹرن بار چوہدری اعجاز احمد محکمہ مال پولیس اور انہار کے عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور دیہاتیوں کے تعاون سے ہیوی مشینری کے ذریعہ کئی گھنٹے کی جدو جہد کے بعد شگاف کو پر کر لیا گیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں