بورے والا: لڈن روڈ پر گرین ویو کے قریب 26 سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد، تفصیلات کے مطابق آج صبح 6 بجے کے قریب چک نمبر447ای بی کے قریب لوگوں نے درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی 26سالہ نوجوان کی لاش دیکھی تو اس کی اطلاع مقامی پولیس کو کردی جس پر پولیس اور ریسکیو1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئےںاور لاش کو درخت سے نیچے اتار کر اس کی تلاشی لی گئی تو اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق اس کی شناخت محمد منظور ولد عطامحمد سکنہ غفور واہ تحصیل بورے والا کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں