بورے والا: مقامی سول جج علاقہ مجسٹریٹ مرزا محمد اعظم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضہ سے مبینہ زیادتی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے دو مقدمات میں گرفتار ہسپتال کے تین ملازمین محسن علی ، مقبول احمد اور محمد رمضان کا دو روز کےلئے مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔تینوں ملزمان کو پولیس کے کڑے پہرے میں عدالت میں پیش کیا گیا دونوں جانب سے وکلاءنے بحث میں حصہ لیا پولیس کی طر ف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان سے موبائل فون برآمد ہو چکا ہے تاہم ابھی استعمال ہونے والی سم کی برآمد گی باقی ہے. واضح رہے کہ مذکورہ ملزمان کا پہلے بھی پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس ماڈل ٹاﺅن نے حاصل کیا تھا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں