بورے والا: واپڈ ا کا لائن مین کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہو گیا ۔ تفصیلا ت
کے مطابق مجاہد کالونی بوریوالاکا رہائشی واپڈ ا کا لائن مین سجوار علی جو کہ حاجی
شیر سب ڈویژن میں کا م کر تا تھا گذشتہ روز لائن کا کام کر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ
لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔مرحوم کی نما ز جنازہ مقامی قبر ستان میں ادا کر دی گئی ان
کی وفات پر انور بھٹی، ساجد خورشد خالد ہاشمی، اکبر علی، ملک رضوان، سیف رضوان اور
اسد خان سمیت دیگر افراد نے گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں