بورے والا: نواحی گاﺅں میں ہونے والا والی بال میچ الکسان والی بال کلب نے جیت لیا ۔ تفصیلات کےمطابق نواحی گاﺅں 231ای بی (جھوک نواز ) میں پیر حاجی حسین احمد کے سالانہ میلہ میں والی بال کا چلینج میچ الکسان والی بال کلب 261ای بی (شفیق گروپ ) اور راشد عمران والی بال کلب کے مابین کھیلا گیا جس کو الکسان والی بال کلب شفیق گروپ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 23کے مقابلے میں 42پوائنٹس سے جیت لیا الکسان والی بال کلب کے کھلاڑیوں حاجی محمد افضل ،محمد شفیق رامے ، محمد ماجد محمد عثمان ، شانی اور مد ثر کھرل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں