Pages - Menu

بدھ، 16 ستمبر، 2015

درخت لگانا صدقہ جاریہ اور ہمارا قومی فریضہ ہے طلباء و طالبات مون سون کی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد

بورے والا: اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور ہمارا قومی فریضہ ہے طلباء و طالبات مون سون کی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل پبلک سکول بورے والا میں ڈی ایس پی مہر ذوالفقار علی سندرانہ اور ٹی ایم او رانا نوید احمد خاں کے ہمراہ آشوک اور دیگر اقسام کے نایاب پودے لگانے کے بعد شجر کاری مہم کے سلسلہ میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس پروفیسر صلاح الدین، تحصیل فار لیٹ آفیسر بورے والا محمد رضا صابر کے علاوہ ڈی پی ایس کی کوارڈی نیٹرز مسز نسرین اختر ،مسز شازیہ سلیم اور شہناز انجم بھی موجود تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد اور ڈی ایس پی مہر ذوالفقار علی نے طلباءو طالبات کو تلقین کی کہ وہ شجر کاری مہم کی کامیابی کےلئے اپنے والدین کوبھی ترغیب دیں تاکہ بورے والا کو سر سبز و شاداب بنانے کے ساتھ ساتھ ماحول کی آلودگی کو ختم کیا جاسکے تحصیل فارسٹ آفیسر بورے والا محمد رضا صابر نے بتایا کہ مون سون کی شجر کاری مہم کے تحت بورے والا تحصیل میں 45 ہزار پھولدار، پھلداراور سایہ دار پودے اور قلمیں لگائی جائیں گی جوکہ محکمہ جنگلا ت کی نرسریوں سے ارزاں نرخوں پر مہیا کی جائیں گی اس موقع پر ڈی پی ایس کے طلبا اور طالبات نے بھی سکول کے سبزہ ذار میں پودے لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔