Pages - Menu

اتوار، 28 جون، 2015

بوریوالا کا سستا رمضان بازار انتہائی شاندار اور مثالی ہے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت رانا اعجاز احمد خاں نون

بورے والا: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت رانا اعجاز احمد خاں نون نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق پورے پنجاب میں سستے رمضان بازارکامیابی سے چل رہے ہیں جہاں صارفین کو سبسڈی پر چینی آٹے اور دالوں کے علاوہ بازار سے ارزاں نرخوں پر سبزیاں پھل گوشت اور مشروبات دستیاب ہیں ، بوریوالا کا سستا رمضان بازار انتظامات سیکورٹی اور اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور ریٹ کے حساب سے انتہائی شاندار اور مثالی ہے اس سلسلہ میں مقامی اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد اور انکے ماتحت دیگر محکموں کے حکام اور اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سستار مضان بازار کے معائنہ کے دوران مقامی اخبار نویسوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایڈ منسٹریٹر سیف اللہ ساجد ڈی ایس پی مہر ذوالفقار علی سندرانہ ، ای ڈی او زراعت وہاڑی چوہدری مشتاق علی ڈی ڈی او زراعت بوریولا چوہدری کلیم نثار ، زراعت انسپکٹر ریاض احمد ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد یونس ،چیف انسپکٹر سید محمد اسلم شاہ ، انسپکٹر ز عبدالرﺅف ، چوہدری محمد یوسف ، آفتاب احمد کے علاوہ ، نائب صدر انجمن کریانہ فروشاں شیخ محمد الیاس بھی موجود تھے ۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا اعجاز احمد نون نے چینی آٹا ، گوشت ، کریانہ ، مشروبا ت ،سبزیوں اور پھلوں کے سٹالوں کامعائنہ کرتے ہوئے ان کی کوالٹی اور وزن کے پیمانوں کو سراہا اور کہا کہ بوریوالا سستے رمضان بازار میں دیگر شہروں کی نسبت بہتری واضح ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے انہیں بوریوالا ، وہاڑی اور میلسی کے رمضان بازار وں میںسبزیوں اور پھلوں کے نرخوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا اور بتایا کہ بوریولا تحصیل میں دیگر تحصیلوں کے مقابلے میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخ کم ہیں جس کا فائدہ صارفین کو حاصل ہو رہا ہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔