Pages - Menu

بدھ، 6 مئی، 2015

حکومت پنجاب رواں مالی سال کے دوران دیہی سٹرکوں کی تعمیر و مرمت پر 15ارب روپے کے فنڈز سے 2ہزار کلو میٹر کا رپٹ روڈز کے منصوبے مکمل کر رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف

بورے والا: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب رواں مالی سال کے دوران دیہی سٹرکوں کی تعمیر و مرمت پر 15ارب روپے کے فنڈز سے 2ہزار کلو میٹر کا رپٹ روڈز کے منصوبے مکمل کر رہی ہے جو کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلا موقع ہے حکومت نے بوریوالا کو بھی اس پر و گرام میں شامل کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ںنے بوریوالا میں کروڑوں روپے سے جاری ترقیاتی منصوبوں بوریوالا ،چیچہ وطنی روڈ ، بوریوالا لڈن روڈ ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا کے کارڈیک سنٹر اور ریسکیو 1122کی افتتاحی تختیوں کی نقاب کشائی کے بعد جنرل بس سٹینڈ پر عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی مسلم لیگ ن چوہدری نذیر احمد ارائیں ، سید ساجد مہد ی سلیم ، محترمہ تہمینہ دولتانہ اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں ، بلال اکبر بھٹی ، چوہدری یوسف کسیلیہ ، صوبائی مشیر خواجہ نور محمد سہو ، میاں عرفان دولتانہ کے علاوہ کمشنر ملتان کیپٹن (ر) اسد اللہ خان ، آر پی او ملتان امجد جاوید سلیمی ، ڈی سی او وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ ، ڈی پی او صادق علی ڈوگر اور ایڈ منسٹریٹر سیف اللہ ساجد سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اگلے اڑھائی سال کے دوران پنجاب بھر کی 2ہزار کلو میٹر سٹرکوں کی تعمیر و مرمت اور کارپٹنگ پر 100ارب روپے خرچ کر ے گی جس سے پنجاب میں زرعی اور صنعتی انقلاب آئے گا اور بے روز گاری کا خاتمہ ہو گا ۔ انہو ںنے کہا کہ دھر نے والوں کی سیاست نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ہے ۔ عوام آئندہ ان کے جھوٹے نعروں کے فریب میں نہ آئیں اور ہماری حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اپنے قافلہ کے ہمراہ ممبرقومی اسمبلی ساجد مہدی سلیم شاہ کی کوٹھی اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیراحمد ارائیں اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشادا حمد ارائیں کی دعوت پر انکے ڈیرہ ایم بلاک میںدس دس پانچ پانچ منٹ کےلئے رکے جہاں پر مسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوںنے مہمان کا واشگاف نعروں سے استقبال کیا یہاں سے فارغ ہو کر صوبائی وزیر اعلیٰ بوریوالا سٹیڈیم سے بذریعہ ہیلی کاپٹر نواحی قصبہ حاجی شیر دیوان چاولی مشائخ کےلئے روانہ ہو ئے اور بر صغیر کے نامور بزرگ صوفی با با حاجی شیر کے مزار پر حاضر ی دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ دربار کے سجاد نشین پیر محمد رفیق چاولیانہ اور ڈسٹرکٹ منیجر اوقات نے وزیر اعلیٰ کی چادر پوشی کی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے قصبہ حاجی شیر میں سپریم کورٹ پاکستان کے نامور قانون دان محمداکرم شیخ کی طرف سے دماغی امراض کے ہسپتال شیخ دین محمد ویلفیئر ٹرسٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ہسپتال کی تختی کی نقاب کشائی کے بعد شیخ محمد اکرم کی بیگم مرحومہ روبینہ شیخ کے نام سے منسوب غریب لوگوں کےلئے زچہ بچہ وارڈ کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر محمد اکرم شیخ نے انتہائی رقت آمیز انداز میں ہسپتال کی کامیابی کےلئے دعا کروائی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ بزرگ ہستی دیوان بابا حاجی شیر نے دین اسلام کا جو پیغام دیا ہے اس کے مطابق شیخ دین محمد ویلفیئر ہسپتال کا قیام ایک صدقہ جار یہ ہے ۔ محمد اکرم شیخ ایڈوکیٹ کی طرف سے ان کی اہلیہ محترمہ کی وصیت کے مطابق زچہ بچہ وارڈ کی تعمیر اور انکی جائیداد مخلوق خدا کی خدمت کےلئے وقف کر نا ایک عطیہ اور اچھی روایت ہے اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے خطاب کر تے ہوئے کہا ک پچھلے پچاس سالوں میں حکومت نے دیہی مراکز صحت پر اربوں روپے خرچ کئے اس کے با وجود وہاں ڈاکٹرز نرسز موجود نہ ہونے کے باعث مشینری خراب ہو رہی ہے ۔ میں بطور خادم اعلیٰ پنجاب رورل ہیلتھ سنٹر زاور بنیادی مراکز صحت پر بھر پور توجہ دے رہا ہوں اور آنے والے دنوں میں دیہی علاقوں کے مراکز صحت میں واضح تبدیلی نظر آئے گی ۔ انہو ںنے کہا کہ جو قوم صحت منداور توانا نہ ہو وہ علم ، صنعت ور زراعت کے میدان میں کبھی ترقی نہیں کر سکتی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی تقریر کے اختتام پر سٹیج پر کھڑے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کی اور انکے مطالبہ پر بوریوالا اور چشتیاں کے درمیان واقع دریائے ستلج پر ایک نئے پل ساہوکا سے چشتیاں کی تعمیر کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ۔ تقریب کے میزبان محمد اکرم شیخ ایڈ وکیٹ نے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہسپتال آمد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ انکی اہلیہ مرحومہ روبینہ شیخ کی وصیت کے مطابق انکا تمام ترکہ غریبوں کی صحت پر خرچ کیا جا رہا ہے بوریوالا کی سرزمین نے کھیل /قانون دفاع اور تعلیم کے میدان میں نامور شخصیات پیدا کی ہیں انہو ںنے تمام صاحب حیثیت لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اللہ کی راہ میں غریبوں کی سہولیات فراہم کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کریں ۔ شیخ دین محمد ویلفیئر ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں پنجاب بار کونسل کی پہلی خاتون چیئر پرسن محترمہ فرح اعجاز بیگ ، لاہور ہائیکور ٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر محمد مسعودچشتی ایڈوکیٹ ، مائینڈ آرگنائزیشن کی صدر ڈاکٹر سمیرا بخاری جنرل ہسپتال لاہور کی اسسٹنٹ پر وفیسر سائیکاٹری ڈاکٹر عائشہ رشید ، عنبر ما ئنڈ کیئر آرگنائز یشن کی ڈاکٹر انیتا ممتاز ،ڈاکٹر میاں عبداللہ انور ،ڈاکٹر مسعود احمد مراز ، نیلم شاہین ، مسلم لیگ ن کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں ، سید ساجد مہد ی سلیم ، محترمہ تہمینہ دولتانہ ، چوہدری ارشاد احمد ارائیں ، چوہدری یوسف کسیلیہ ، بلال اکبر بھٹی ، میاں عمران دولتانہ ، وزیر اعلیٰ کے مشیر خواجہ نور محمد سہو کے علاوہ مسلم لیگی رہنما ﺅں چوہدری محمد عاشق ارائیں ، چاچا محمد اسلم ، ضیا ءاحمد ڈھڈی ، محمد قاسم بھٹی ، شیخ اشفاق احمد ، رانا محمد اجمل خان رانا طاہر کریم خان ، شیخ محمد ایوب مفتی راﺅ عزیز الرحمان ، رانا عبدالوکیل نمبردار ، بابر ممتاز چشتی سمیت سینکڑوں نمائندہ افراد نے شرکت کی 

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔