Pages - Menu

بدھ، 10 دسمبر، 2014

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد سلیم بھٹی کو ہزاروں سو گواروں کی موجودگی میں شہر کے مرکزی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا

بورے والا: پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر سابق ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد سلیم بھٹی جن کا گذشتہ شام انتقال ہو گیا تھا کو ہزاروں سو گواروں کی موجودگی میں شہر کے مرکزی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔ قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ گورنمنٹ کالج کے بیرونی گراﺅنڈ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں سابق وفاقی سیکرٹری قانون پیر محمد مسعود چشتی ، سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ حبیب اللہ شاکر ،ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری ، پیپلز پارٹی کے سابق ممبر قومی اسمبلی بوریوالا چوہدری قربان علی چوہان، پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی کرنل (ر) راﺅ عابد علی خان، سابق وزیر مال پنجاب حاجی محمد اسحاق، سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناظم حسین شاہ، بر یگیڈئیر انوارالحق بھٹی، پیپلز پارٹی ضلع وہاڑی کے صدر محمود حیات ٹوچی خان، سابق ایم این اے پیپلز پارٹی کے سابق ممبر ز پنجاب اسمبلی عبدالحمید بھٹی، ملک نوشیر احمد خان لنگڑیال، تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے چوہدری خالد محمود چوہان ، جمیعت علماءاسلام کے ضلعی صدر راﺅ ارشاد احمد خان، مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر احسان اللہ چیمہ، لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر احمد اویس، پیپلز لائر ز فورم کے ضلعی صدر سیف اللہ گریوال ایڈوکیٹ، تحصیل صدر سردار محمد ایوب ڈوگر ایڈ وکیٹ، سابق ممبر ضلع کونسل وہاڑی ملک اکبر علی اعوان پیپلز پارٹی بوریوالا کے سٹی صدر راﺅ فریاد علی خان، سابق جج بنکنگ کورٹ محمد جاوید شاہین، ایڈ یشنل سیکرٹری قانون پنجاب محمود احمد بھٹی، میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر محمد اکرم رانا، ڈاکٹر عمرا ن سمیع اللہ ہارٹ سپیشلسٹ، ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں، سابق ناظمین چوہدری محمد یونس کسیلیہ ،خالد ڈوگر ، چوہدری ریاض احمد ارائیں، حاجی مبین احمد بھٹی، محمدا قبال ڈوگر ایڈ وکیٹ صدر با ایاز محمود گھمن، سیکرٹری بار وقاص اشفاق ایڈوکیٹ، بوریوالا پریس کلب کے عہدیداران و اراکین راﺅ منور احمد خاں، احمد وسیم شیخ، شاہد اکبر طور، ندیم مشتاق رامے، میاں طار ق محمو د، اصغر علی جاوید ، مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی طالب حسین بھٹی آف موضع بھٹیاں، نعیم صابر چوہدری، پیپلز پارٹی عارفوالا کے صدر رفاقت علی غوری، سمیت وکلاء تاجروں، ٹرانسپورٹروں سیاسی سماجی حلقوں کے نمائندہ ہزاروں افراد نے شرکت کی سردار خالد سلیم بھٹی گذشتہ ماہ کی 26تاریخ کو علی الصبح شہر کے مرکزی قبرستان کے قریب نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے اور ان کی بائیں ٹانگ فریکچر ہو گئی تھی جس کا اپریشن لاہور کے ایک ہسپتال میں ہو ا تھا ۔ پولیس تھانہ ماڈل ٹاﺅن نے نامعلوم ملزموں کے خلاف اقدام قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا دریں اثناءرات گئے سردار خالد سلیم بھٹی کے لو احقین کی خواہش پر نعش کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا میں پورسٹمارٹم بھی کیا گیا تھا اور بعدازاں نعش ورثاءکے حوالے کر دی گئی سردار خالد سلیم بھٹی مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کےلئے آج بروز جمعرات 11دسمبر صبح 9بجے گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول گراﺅنڈ میں قل خوانی ہو گی ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔