Pages - Menu

اتوار، 9 نومبر، 2014

پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈنے بوریوالا میں مکئی سے سائیلج تیار کرنے کے حوالے سے کسانوں کی فنی تربیت کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا

پی ایل ڈی ڈی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نبیل عارف

بورے والا:  پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈنے بوریوالا میں مکئی سے سائیلج تیار کرنے کے حوالے سے کسانوں کی فنی تربیت کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں علاقے کے کسانوں سمیت سائیلج انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات نے بھی شرکت کی۔ سائیلج منصوبے کے تحت رواں سیزن میں بوریوالا اور گردو نواح کے علاقوں کے لئے 5ہزارٹن سے زائد خمیرہ چارہ تیار کیا جائے گا ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پی ایل ڈی ڈی بی کی جانب سے فنی معاونت اور جدید مشینری فراہم کی جائے گی جبکہ مکئی کی فراہمی اور سائیلیج کی مارکیٹنگ اعوان ایگری فوڈ زاور، سٹی ایگرو فوڈکریں گے ۔ سائیلج منصوبے کی آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایل ڈی ڈی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نبیل عارف نے کہا کہ لائیو سٹاک اور ڈیری فارمنگ کو منافع بخش کاروبا بنانے کےلئے کسان سائیلج کے استعمال کو ترجیح دیں جس سے چارے اور فارم کے انتظامی امور کی مد میں خرچ ہونے والی رقم کی یقینی بچت ہو گی اور جانور بھی صحت مند ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کی ترقی کے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کسانوں کے لئے سائیلج کی جدید مشینری کے لئے فنڈز دیے اور آ ج پاکستان میں بھی پرائیویٹ سیکٹر سائیلج پر کا م کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو سائیلج کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پی ایل ڈی ڈی بی کی دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے کہا کہ ادارہ لائیو سٹاک اور ڈیری کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کر رہا ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں جدید نسل کشی کے لئے بریڈ امپرومنٹ ٹیکنیشن کی تربیت کی گئی ہے جو مختلف علاقوں میں کام کر رہے ہیں اور وومن لائیو سٹاک ایکسٹینشن ورکرز پروگرام کے ذریعے دیہی خواتین کی ٹریننگ کی گئی ہے جو کسانوں کی دہلیز پر جا کر انہیں جدید فارمنگ کے طریقوں سے آ گاہ کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال بریڈ کو محفوظ اور بہتر بنانے کے لئے بریڈ امپرومنٹ سنٹر خضرہ آ باد کا جلد افتتا ح کر دیا جائے گا۔اس موقع پر سائیلج منصوبے کے جنرل مینجر ظہور احمد نے کسانوں کو سائلیج تیار کرنے کے مختلف طریقوں سے آ گاہ کیا۔ ماہر زراعت حافظ وصی نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور سائیلج کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ اعوان ایگری فوڈ ز کے ڈائیریکٹر عمر اعوان اور، سٹی ایگرو فوڈ کے ڈائیریکٹر عامر سہیل نے بھی اپنے خطاب میںمویشی پال کسانوں پر زور دیا کہ منافع بخش فارمنگ کے لئے وہ سائیلج کے استعمال کو یقینی بنائیں۔کسانوں کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی اور پی ایل ڈی ڈی بی کی کاوش کو سراہا۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔