Pages - Menu

جمعہ، 7 نومبر، 2014

ریونیو افسران حکومت کی پالیسی کے مطابق سرکاری واجبات کی وصولی کو سو فیصد یقینی بنائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ممبر جوڈ یشل بورڈ آف ریونیو پنجاب وحید اختر انصاری

بورے والا: ممبر جوڈ یشل بورڈ آف ریو نیو پنجاب وحید اختر انصار ی نے کہا ہے کہ ریونیو افسران حکومت کی پالیسی کے مطابق سرکاری واجبات کی وصولی کو سو فیصد یقینی بنائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ریو نیو افسران سرکاری اراضی کے کسٹوڈین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر دفاتر بوریوالا میں تحصیل آفس اے سی آفس ،نائب تحصیلدار آفس گگو منڈی اور سب رجسٹر اور سب رجسٹر ار آفس بوریوالا کے افسران اور اہلکار ان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ممبر جوڈیشل نے کالونی ورک ریونیو افسران کے پاس زیر سماعت عدالتی مقدمات ،عارضی پٹہ پر دی گئی سرکار ی زرعی اراضی کے واجبات کی وصولی ،جمعبندی ہائے کی کمپیوٹر پر منتقلی، رجسٹری فیس ، سٹمپ ڈیوٹی ، C.V.T، آبیا نہ، تاوان، زرعی انکم ٹیکس، کنڈ و نیشن فیس، قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی اور ہمہ قسم کے سرکاری واجبات کی وصولی کی رفتار کا جائزہ لیا اور محکمہ مال کے ریکارڈ کی پڑ تال کی اور اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کی محکمانہ کار کر دگی کو سراہا اور کام کی رفتار کو مزید تیز کر نے کی ہدایت کی اجلاس میں تحصیلدار رانا اعجاز احمد خان ،نائب تحصیلدار عمر پور عارف اقبال خان ،نائب تحصیلدار شیخ فاضل طاہر خان کچھی نائب تحصیلدار 3-Rتقی احمد شاہ نائب تحصیلدار 215چوہدری محمد اسحا ق نائب تحصیلدار اور نائب تحصیلدار حلقہ گگو منڈی عمران ہراج کے سمیت محکمہ مال کے متعلقہ اہلکار وں نے شرکت کی ۔ 

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔