Pages - Menu

بدھ، 26 نومبر، 2014

غلہ منڈی میں تاجر تنظیموں کا ڈی ایس پی بورے والا کے ناروا سلوک کے خلا ف ہڑتال اور احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

بورے والا: غلہ منڈی میںتاجر تنظیموں کا ڈی ایس پی بورے والا کے ناروا سلوک کے خلا ف ہڑتال اور احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران،انجمن آڑھتیان،پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن ،کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن،آئل ملز ایسوسی ایشن،کھل و تیل بنولہ بروکرز ایسوسی ایشن،پھڑی فروش یونین کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین آڑھتیان حاجی ظہور ماجد غلہ منڈی میں منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ ڈی ایس پی نے اپنے دفتر میں تاجروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا ہے جس کی وہ مذمت کرتے ہیں اور آئندہ آج مورخہ 27نومبر 11بجے دن میںتمام کاروبار بند رہے گا اور کالج روڈ پر پریس کلب کے سامنے احتجا جی دھرنا دیا جائے گا ۔اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد جمیل بھٹی،جنرل سیکرٹری محمد صغیر رامے،انجمن آڑھتیان کے صدرسابق صدور چوہدری محمد عاشق آرائیں،چوہدری رفعت طاہر جمیل،حاجی شاہد پر ویز،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طاہر،اراکین حاجی منظور حسین،حاجی اظہر غفور،شیخ عبد الوحید،شیخ ہمایوں رفیق،حاجی عامر شکیل،شیخ محمد جاوید،عبد السلام، میاںراشد محمود،کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالغفار بھٹی،پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سر پرست اعلیٰ چیف محمد علی،صدر عدیل مختار انجم،چیئرمین ندیم مشتاق رامے،کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی منیر احمد،آئل ملز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری زاہد جاوید ،کاٹن جینرز چوہدری مختار احمد ، کھل و تیل بنولہ بروکرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ارشد علی،پھڑی فروش یونین کے صدر محمد سلیم و دیگر نے شرکت کی دریں اثناءڈی ایس پی بوریوالاذوالفقارعلی سندرانہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تاجر طبقہ ہمارے لئے قابل احترام ہے تاجروں کے دو گروپوں میں ہونے والے تنازعہ اور مقدمہ کے اندراج کے بعد انہیں مشور ہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر فیصلہ کرکے مجھے بتا دیں کہ کون گنہگا ر اور کون بے گناہ ہے بصورت دیگر پولیس مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کرنے کی مجاز ہے۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔