Pages - Menu

جمعہ، 21 نومبر، 2014

محکمہ مال کے حکام نے دو مختلف چکوک میں سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا کر قبضہ کی گئی اراضی واگزار کرا لی

بورے والا: محکمہ مال کے حکام نے دو مختلف چکوک میں سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزموں نے محکمہ مال کے عملہ کو یر غمال بنا لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔واقعات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد کو اطلا ع ملی کہ نواحی گاﺅن چک 150ای بی میں بااثر افراد اللہ یا رلنگڑیا وغیرہ مسجد کے احاطہ پر قبضہ کر رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر قانونگو محمد سلیم اور پٹواری حلقہ طاہر نذیر وہاں پہنچے اور ناجائز قابضین کو منع کیا تو انہوں نے مشتعل ہو کر محکمہ مال کے عملہ کو یرغمال بنا کر زدو کوب کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں افسران نے موقع پر جا کر انہیں رہائی دلائی ۔پولیس تھانہ صدر نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 149-148-186-506-353ت۔ پ مقدمہ درج کر لیا ۔ دریں اثنا ءاسسٹنٹ کمشنر بوریوالا نے اطلاع ملنے پر چک 36/KBکے چوک کلاں میں سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی ،پتہ چلا کہ ملزمان نذیر احمد وغیرہ گاﺅں کے چوک میں واقع اراضی سرکار ی پر تعمیر کررہے ہیں محکمہ مال مکے قانگو محمد عباس اور پٹواری حلقہ ملک لیاقت علی نے موقع پر پہنچ کر تعمیر ات رکوا دیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ لینڈ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کا روائی جاری رہے گی اور کسی بھی بااثر شخص کو سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا #

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔