Pages - Menu

ہفتہ، 27 ستمبر، 2014

ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسرجواد اکرم اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی قیادت میں انسداد پولیومہم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں واک منعقد ہوئی

وہاڑی: ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسرجواد اکرم اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی قیادت میں انسداد پولیومہم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں ٹی ایم اے وہاڑی سے ہمدرد چوک تک ایک واک منعقد ہوئی جس میں محکمہ صحت، محکمہ بہبود آبادی ، محکمہ تعلیم ، سماجی تنظیموں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی واک کے شرکاء نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر بچوں پر پولیو وائرس کے نقصان دہ اثرات ، علامات، حفاظتی تدابیر اورانسداد پولیو ویکسین کی اہمیت بارے عبارات درج تھیں واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ اس مہلک مرض سے نونہالوں کو محفوظ رکھنے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو آگہی دی جائے اور ہر فرد کو انسداد پولیو مہم کا حصہ بنا کر اس بیماری کے خاتمہ کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اس بیماری کے شکار مریض بچوں کی تعداد میں اضافہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم رہ جانے والا ایک بچہ بھی اس بیماری کا شکار ہو کر اس کے وائرس کو پھیلانے کا موجب بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ29ستمبر سے شروع ہونے والی چارروزہ انسداد پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اس موقع پر ڈی سی او جواد اکرم ، ڈی پی او صادق علی ڈوگر ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیرنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا ڈاکٹر جاوید خالد، ڈی ایس پی صدر سرکل شاہد نیاز گجر،انسپکٹر ٹریفک ظہیر بھٹی، سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن اظہر بٹ ، ذوالفقار احمد بھی اس موقع پر موجود تھے#

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔