Pages - Menu

بدھ، 17 ستمبر، 2014

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ضلع وہاڑی میں چھ روز سے جاری ہڑتال مکمل طور پرختم کردی

بورے والا: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ضلع وہاڑی میں چھ روز سے جاری ہڑتال مکمل طور پرختم کردی تاہم ڈاکٹرز دوران ڈیوٹی بطور احتجاج سیاہ پٹیاں پہن کر اپنے فرائض انجام دیں گے ۔تفصیلات کےمطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی تحصیل بوریوالا کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اعظم میاں کی طر ف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹروں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس سیمت دیگر عملہ کے خلاف قتل کے مقدمہ کے اندراج کے خلاف چھ روز سے جاری احتجاج انسانی ہمدری کے طور پر ختم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ڈاکٹر ز علامتی طور پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔