Pages - Menu

منگل، 16 ستمبر، 2014

پی ایم اے کی کال پر بوریوالا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹروں نے آج پانچویں روز جزوی ہڑتال کی

بورے والا: پی ایم اے کی کال پر بوریوالا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹروں نے آج پانچویں روز جزوی ہڑتال کی جبکہ بعض نجی کلینک مالکان نے ہڑتال سے لاتعلقی کرتے ہوئے مریضوں کے چیک اپ کئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں اور عملہ کے خلاف مبینہ غفلت سے سات نو مولو د بچون کی ہلاکت کے سلسلہ میں درج کئے گئے فوجداری مقدمہ کے خلاف ضلع وہاڑی اور بوریوالا کے ڈاکٹروں نے پانچ روز بھی جزوی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے مگر ضلعی انتظامیہ اور ارکان قومی، صوبائی اسمبلی کی ڈاکٹروں کے وفد سے مذاکرات کے بعد ہڑتال میں نرمی پیدا ہوئی ہے اور ڈاکٹرز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا میں ایمرجنسی مریضوں اور وارڈز میں داخل مریضوں کو چیک کر کے ادویات فراہم کرتے رہے دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ ان کی بوریوالا ہسپتال کے ڈاکٹروں سے ملاقات کے دوران ڈاکٹروں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ سرکاری ہسپتال میں انسانی ہمدردی کے جذبہ کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے اور مریضوں کے علاج کے حوالے سے یہاں کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ہے

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔