Pages - Menu

بدھ، 24 ستمبر، 2014

ٹی ایم اے کی انجینئرنگ برانچ نے صوبائی وزیر قانون کے عزیز کو لاکھوں روپے مالیت پارک کی جگہ پر قبضہ کرانے کےلئے گھر کے سامنے سرکاری جگہ چھوڑ دی

بورے والا: ٹی ایم اے کی انجینئرنگ برانچ نے صوبائی وزیر قانون کے عزیز کو لاکھوں روپے مالیت پارک کی جگہ پر قبضہ کرانے کےلئے گھر کے سامنے سرکاری جگہ چھوڑ دی۔ تفصیلات کےمطابق سیٹلائیٹ ٹاﺅ ن بوریوالا میں ٹی ایم اے کے فنڈز سے 10لاکھ روپے پارک کی چار دیواری کے لئے مختص کئے گئے۔ ٹی ایم اے کے انجینئرنگ حکام نے پارک کی سرکاری جگہ پر چار دیواری کی ڈرائنگ کرتے ہوئے نقشہ میں صوبائی وزیر قانون کے مبینہ عزیز وںکے گھر کے سامنے سرکاری جگہ کو چھوڑ کر دیوار کو کئی فٹ اندر تعمیر کر دیا۔ ٹھیکیدار کے مطابق ٹی ایم اے انجینئر نگ برانچ نے اس کو اسی جگہ پر چاردیواری کی تعمیر کی نشان دہی کی تھی اس لئے اس نے سرکاری جگہ چھوڑ کر دیواراندر تعمیر کی جبکہ ٹی ایم اے کی انجینئرنگ برانچ نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ صوبائی وزیر قانون رانا مشہود کی رشتہ دار ہونے کی وجہ سے انہوں نے ان کی مد د کی ہے اگر محلہ داروں کو اعتراض ہے تو وہ اصلی جگہ پر دیوار کو دوبارہ تعمیر کر وا دیں گے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔