Pages - Menu

جمعہ، 4 اپریل، 2014

پولیس ملازمین عوام کے خادم ہیں اور سائلوں کو انصاف مہیا کرنا ان کے فرائض میں شامل ہے ۔ ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر

بورے والا: ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین عوام کے خادم ہیں اور سائلوں کو انصاف مہیا کرنا ان کے فرائض میں شامل ہے اگر کوئی پولیس ملازم لوگوں کو تنگ کر تا ہے اور ملزموں کی پشت پناہی کر تا ہے تو وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں میرے دروازے ہر وقت مظلوموں کےلئے کھلے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے تھانہ فتح شاہ میں کھلی کچہر ی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ایس پی بوریوالا آصف احمد بگھیو ،صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی جنرل سیکرٹری صغیر احمد رامے ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ حاجی محمد بخش ایس ایچ او تھانہ ماڈ ل ٹاﺅن چوہدری حق نواز ایس ایچ او شیخ فاضل مرزا آصف علی بیگ انسپکٹر تھانہ ساہوکا نادرخان بلوچ ،انوسٹی گیشن آفیسر تھانہ فتح شاہ اشفاق احمد گل اور دیگر افسر ان بھی موجود تھے ڈی پی او وہاڑی نے چک 435ای بی کے محمد دین کی شکایت پر اس کے گھر میں شراب پی کر داخل ہونے اور غل غپاڑہ کرکے اسے بے عزت کرنے والے تھانہ سٹی کے معطل اے ایس آئی لیاقت سردار گوجر کو فوری طورپر چارج شیٹ کرنے کا حکم دیا جبکہ انہوں نے چک 52کے بی کے عبدالغفار کی شکایت پر اس کی بھینس چوری کے مقدمہ کا اندراج کرنے کےلئے تھانہ ماچھیوال کے اے ایس آئی شوکت علی کو 14ہزار روپے رشوت وصول کرنے پر معطل کر دیا اور تحقیقات کا حکمدیا علاوہ ازیں ڈی پی او نے مختلف دیہات کے سائلوں کی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات صادر کیئے ۔انہوں تھانہ فتح شاہ کے مالخانہ اور پولیس افسران کے دفاتر اور دیگر کمروں کے علاوہ حوالات کا بھی معائنہ کیا اور تھانہ کے تفتیشی افسران سے جرائم کے بارے میں میٹنگ کی ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔