Pages - Menu

اتوار، 6 اپریل، 2014

حکومت طالبان مذاکرات وقت کا ضیاع ہے جس کے کوئی نتائج برآمد نہیں ہونگے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی

بورے والا: سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت طالبان مذاکرات وقت کا ضیاع ہے جس کے کوئی نتائج برآمد نہیں ہونگے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر ہونے والی دہشت گردی سمیت ٹارگٹ کلنگ کے تمام واقعات کے متاثرین اور ورثا کو اعتماد میں لیئے بغیر ایسے مذاکرات بے سود ہیں ان خیالات کے اظہار انہوں نے تحفظ حقو ق اہلسنت کانفرنس سے قبل جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما پیر محمد اقبال شاہ کے ڈیر ہ پر دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ نے کے ممبر قومی اسمبلی بوریوالا چوہدری نذیر احمد ارائیں سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی سابق ایم پی اے چوہدری خالد محمود چوہان سابق نائب تحصیل ناظم رانا محمد مظفر خان ،صدر بار ایسوسی ایشن ایاز محمود گھمن ،سابق صدر مہر طاہر امجد ایڈوکیٹ ،سردار لیاقت علی ڈوگر ،پروفیسر سید نجم علی شاہ ،قار ی خادم حسین ،صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی ،چاچا محمد اسلم ،صغیر احمد رامے کے علاوہ دیگر علماءاکرام بھی موجود تھے ،سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت کی اپیل کے باوجود طالبان ہتھیا ر ڈالنے پر آمادہ نہیںہوئے کیونکہ ان کی تمام سرگرمیاں ایک سپر پاور کی ناک کے نیچے ہورہی ہیں جو کسی صورت بھی ملک میں امن نہیں چاہتی انہوں نے کہا کہ ملک کا خزانہ ایڈ ہاک ازم پر چل رہا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میںکہا کہ موجودہ حکمران سابق صدر جنر ل (ر) پرویز مشرف کا ٹر ائل کر نے میں کامیاب ہوتے نظر نہیں آتے پرویز مشرف جس ایجنڈ ے کے تحت وطن واپس آئے تھے وہ اس کی حماقت تھی جس کی سزا وہ بھگت رہے ہیں جن بیرونی قوتوں نے نواز شریف کو پرویز مشرف کی قید سے رہا کروا کر بیرون ملک بھیجا تھا اب وہی قوتیں پرویز مشر ف کو ملک سے باہر لے جانے کی کوششیں کر رہی ہیں حکومت صرف وقت گزار رہی ہے پرویز مشروف بھی جلد ہی باہر چلے جائیں گے جس کے بعد پرویز مشرف کا ٹرائل بے وقعت ہو کر رہ جائے گا ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔