Pages - Menu

اتوار، 16 مارچ، 2014

اسسٹنٹ کمشنربورے والا کا سبزی منڈی بوریوالا کا دورہ سبزیوں،پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

بورے والا: اسسٹنٹ کمشنربورے والا سیف اللہ ساجد نے اچانک سبزی منڈی بوریوالا کا دورہ کیا اور سبزیوں،پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار رانا اعجاز احمد خان اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر اہلکاران بھی ان کے ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ صبح سویرے سبزی منڈی میںہونے والی نیلامی کے موقع پر لاﺅڈ سپیکرکے استعمال کو ضروری بنا یا جائے تاکہ تمام خریدار شفاف طریقہ سے سبزیاں اور پھل مقررہ قیمتوںپر خرید سکیںانہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہبازشریف کے وژن کے تحت صارفین کو میعاری اور سستے پھل اور سبزیاں مہیا کی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران لاﺅڈ سپیکرچلانے کے متبادل انتظامات کئے جائیںبعدا زاں اسسٹنٹ کمشنر نے گول چوک میں لگائے گئے سہولت بازارمیں سبزیوں اور پھلوں کے نرخوںکا جائزہ لیا اور مارکیٹ کمیٹی کے چیف انسپکٹرمحمد اسلم شاہ اور دیگر کو ہدایت کی کہ وہ سہولت بازارمیں ہر قسم کے فروٹ اور سبزیوںکی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کریں۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔