Pages - Menu

اتوار، 31 مارچ، 2013

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سمیت15 امیدواران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

بورے والا : عام انتخابات میں حصہ لینے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سمیت پندرہ امیدواران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی نے ریٹرننگ آفیسر بورے والا ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال خاں میو کی عدالت میں اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ این اے167کے لئے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری نذیر احمد آرائیں ،تحریک انصاف کے ریاست علی بھٹی ،انکے بھائی اکبر علی بھٹی سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ کی صاحبزادی عائشہ نذیر جٹ (آزاد ) ،علی انور ہئیر ڈریسر (آزاد ) اورساجد شریف (آزاد) ،پی پی233بورے والا کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحصیل نائب صدر چوہدری ارشاد احمد آرائیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار خالد سلیم بھٹی ،سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ کی اہلیہ ہاجرہ اویس جٹ (آزاد)، شیخ اشفاق احمد پاکستان مسلم لیگ (ن) ،عبد الرﺅف چوہدری پی ٹی آئی، مولاناعبد النعیم نعمانی جمعیت علماءاسلام ،پی پی 232کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پیر غلام محی الدین چشتی ان کے صاحبزادے غلام مطیب چشتی ،ایم کیو ایم کے رانا فراز اکمل اور راشد فراز (آزاد) نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروائیے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں ،پیر غلام محی الدین چشتی اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں اپنے اپنے حامیوں کے ہمراہ کاغذات داخل کر وانے کے لئے عدالت آئے تو ان کے حامیوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کیں ۔ اس موقع پر سابق وائس چیئر مین بلدیہ حاجی عبد الرشید بھٹی ،سابق ناظمین پیر بختیار عالم چشتی ،چوہدری ریاض احمد آرائیں ،میاں محمد افضل آرائیں ،عبد الرشید بگیانوالا کے علاوہ سر گرم مسلم لیگی کارکنان چوہدری نذیر احمد آف مرضی پورہ ،چوہدری محمدشریف ،ثناءاللہ گھمن ،مولانا اعظم طارق ،لال دین گوجر ،صادق نسیم شاہ ،محمد حسین بھٹی ،ملک عبد الرشید ،عمران ارشاد چوہدری بھی موجود تھے ۔ دریں اثناءآج پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری قربان علی چوہان اور سابق ایم پی اے خالد سلیم بھٹی کے بیٹے احسن سردار بھٹی کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کرنل (ر) راﺅ عابد علی خان اور طاہر نقاش جٹ نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔