Pages - Menu

اتوار، 18 اپریل، 2021

ضلع وہاڑی کرونا مریضوں کےعلاج معالجہ کی ناکافی سہولیات

ندیم مشتاق رامے
 
 A veiw of DHQ hospital Vehari

 ضلع وہاڑی کے سرکاری ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کا ان دوڑ علاج معالجہ نہیں ہو رہا ہے اور شاید ضلع وہاڑی میں ایک بھی کرونا آئسو لیشن وارڈ کام نہیں کر رہا ہے اور ونٹیلیٹر تو دور کی بات مریضوں کو علاج معالجہ کےلئے نشتر اسپتال ملتان - بہاول وکٹوریہ اسپتال بہاولپور ریفر کیا جا رہا ہے یا مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ ہونے کی نصحیت کی جا رہی ہے جو کہ کرونا مریضوں اور ان کے خاندانوں پر ظلم ہے اور مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے محکمہ صحت ضلع وہاڑی کے سی او او ڈاکٹر انجم اقبال صاحب شاید کسی اورمصروفیات میں مشغول ہیں جناب ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الٰہی صاحب نے 15 روز قبل 50 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کرنے کا حکم دیا تھا اور اطلاعات کے مطابق اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے میں یقینا کہہ سکتا ہوں کہ محکمہ صحت کے اعداو شمار حکومت کی آنکھوں میں جھولنے کےمترادف ہیں آپ میرٹ پر 100افراد کے ٹیسٹ کروا لیں آپ کو 10 سے 15 بندے پازیٹو مل جائیں گے ۔ دوسری جانب سکولوں میں اساتذہ اور طلباء کرونا سے متاثر ہو رہے ہیں لیکن اعدادوشمار کوئی اور کہانی بیان کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ہمارے عوام اس بیماری کو سنگین نہیں سمجھ رہی اور ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتی نظر آتی ہے COVID-19 کی یہ قسم انتہائی خطرناک ہے اگر 3 دن کے بعد بھی علامات حل نہیں ہوتے ہیں تو فوری طور پر سینے کا ایچ آر سی ٹی سکین کروا کر ابتدائی مراحل میں کوڈ کی تشخیص کی جا سکتی ہے جن کی آکسیجن 96 سے نیچے گرتی ہے ان میں پھیپھڑوں کی انفیکشن 15 فیصد ہوتی ہے اور جب ایک بار جب آکسیجن 92 سے کم ہوجاتی ہے توپھیپھڑوں کو نقصان پہنچ چکا ہوتاہے اس کے لئے میڈیشن سپیشلسٹ اور پلمونالوجسٹ کی نگرانی بہت ضروری ہے اور گھر میں انتظار کرنا سب سے خراب کام ہے کیونکہ جب پھیپھڑے 50 فیصد سے زیادہ متاثر ہو جاتے ہیں تو مریض کی واپسی ناقابل ہوجاتی ہے آج کل عوام یہی غلطی کر رہی ہے کہ اپنے علاج معالجہ پر مکمل توجہ نہیں دے رہی اور جب بات زیادہ خرابی کی جانب نکل جاتی ہے تو مریض کی واپسی اور بحالی کا عمل رک جاتا ہے گذشتہ ایک دو روز میں ایسی اموات اس وجہ سے ہوئی ہیں ہماری کمشنر ملتان ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ فوری طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے ضلع وہاڑی کے سرکاری اسپتالوں میں اقدامات اٹھائے جائیں اور عوام کو علاج معالجہ مہں آگاہی کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الٰہی کے مطابق ہم کل سے 4 نئے وینٹیلیٹرز کے ساتھ کوویڈ وارڈ میں شروع کر رہے ہیں
مکمل تحریر اور تبصرے>>

بدھ، 14 اپریل، 2021

ضلع بھر میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 7 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق متاثرہ مریضوں کی تعداد 215 ہوگئی

بورےوالا نیوز آن لائن: ضلع بھر میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 7 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ، کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 215 ہوگئی، بورےوالا میں 114، وہاڑی میں 58 اور میلسی میں 44 مریض ہیں، ضلع بھر میں 3 پرائیویٹ ہیلتھ پروفیشنلز بھی کرونا سے متاثرہ ہیں، کرونا وائرس سے متاثرہ تمام مریض اپنے گھروں پر قرنطینہ ہیں اب تک ضلع میں 28 افراد کرونا وائرس سے جاںبحق ہو چکے ہیں سی ای او ایجوکیشن صہیب عمران کے مطابق ضلع وہاڑی میں 12 اساتذہ اور 30 طلبہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے



مکمل تحریر اور تبصرے>>

مذہبی جماعت کے کارکنوں کےاحتجاج کا معاملہ، پولیس نے 73 نامزد اور 290 نامعلوم افراد کیخلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے

بورےوالا: مذہبی جماعت کے کارکنوں کےاحتجاج کا معاملہ،  پولیس نے 73 نامزد اور 290 نامعلوم افراد کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے، مقدمات تھانہ سٹی اور تھانہ صدر پولیس نے درج کیے ہیں مقدمات تعزیرات پاکستان کی دفعات 341،506-B.290،382، 148، 149 کے تحت درج کیے گئے ہیں، مقدمات میں پنجاب پبلک کنٹرول آرڈر 1960، پنجاب پبلک انفیکشن ڈیزیز کنٹرول ایکٹ2020، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل ہیں  پولیس کے مطلوب افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

منگل، 13 اپریل، 2021

بیساکھی:خوشی و بھائی چارہ



تحریر: ندیم مشتاق رامے

بیساکھی کا تہوار ویسے تو بہار کے اختتام پر عیسائیوں کے ایسٹر اور یہودیوں کے پاسور کے قریب قریب آتا ہے۔
یہ تہوار ہر سال چودہ اپریل کو منایا جاتا ہے اور دنیا بھر میں ر ہنے والے سکھوں کے لیے انتہائی مقدس سمجھا جاتا ہے۔ پنجاب کے کسانوں کے لیے اس تہوار کو خوشی اور مسّرت کا پیغام بھی سمجھا جاتا ہے۔
اس کو منانے کا مقصد آپس میں اَخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ہی کسان گندم کی فصل کی کٹائی بھی شروع کرتے ہیں جو ان کے لیے انتہائی مسرت اور خوشی کا باعث ہوتا ہے۔



یہ تہوار ہر سال چودہ اپریل کو منایا جاتا ہے اور دنیا بھر میں ر ہنے والے سکھوں کے لیے انتہائی مقدس سمجھا جاتا ہے بیساکھی کا تہوار سکھوں کے لیے مذہبی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
اس دن ان کے دسویں گر و ۔ًگروگوبند سنگھ نے پانچ پیاروں کا امتحان لے کر سکھ مذہب میں ذات پات کے تصّور کو ختم کیا تھا۔ انہوں نے سکھوں کی پہچان کے لیےکاف سےشروع ہونے والی پانچ اشیاء کو لازمی قرار دیا یعنی کیس، کچھّا، کڑا، کنگھا اور کرپان


بیساکھی کے دن کو خالصہ کی ابتداء بھی کہا جاتاہے۔ کیونکہ اسی دن دسویں گرو ً گروگوبند سنگھ نے پنجابی کے پہلے مہینے بیساکھ کی یکم تاریخ یعنی انتیس مارچ سولہ سو ننانوے کوآنندپور کے مقام پر ہونے والے سکھوں کے اجتماع میں خالصہ کی بنیاد رکھی۔

سکھ مذہب کے لوگ بیساکھی کے دن گردواروں میں جمع ہو کر مذہبی عبادت کرتے ہیں۔ اس دن پیلے رنگ کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے۔
بیساکھی کا نام سنسکرت اور سنسکرانتی سے لیا گیا ہے۔ پنجاب کے کسان بیساکھی کو بطور تہوار مناتے ہیں کیونکہ اس وقت بہار اپنے عروج سے اختتام کی طرف بڑھتی ہے، پھول اپنی خوشبو بکھیر رہے ہوتے ہیں اور آم کے درختوں پر بُور اور کلیوں کی بہتات ہوتی ہے اس لیے کہا جاتا ہے:

’پک پیاں کنکاں لکھت رسیاّ
بور پیا امباں نوں تے گلاب ہسیا
باغاں اُتے رنگ پھیریا بہار نے
بیریاں لفیاں تے ٹہنیاں دے بھار نے
پنگڑیاں والن ویلاں رکھی چڑھیاں
پھلاں ہیٹھوں پھلن پوریاں لڑیاں

بیساکھی کے تہوار کے بعد کسان گندم کو گہائی کے بعد گھروں میں لانے کی تیاریاں کرتے ہیں اور گھروں کے صحن اور ذخیرہ کرنے کے ”بھڑولوں” کو خاص طور پر تیار کیا جاتا ہے اور اس کے بعد ہر سو خوشیوں اور مسرتوں کا دور دورہ ہوتاہے۔ جٹیاں ( کسان عورتیں ) اپنی خوشی کا اظہار گانے گاتے ہوئے کچھ اس طرح کرتیں ہیں:

کنکاں دی مُک گئی راکھی
او جٹا آئی بیساکھی
کنکاں دیاں فصلاں پکیاں نے
جٹ کھیت وچ گجدا اے
پکوان پکوندیاں جٹیاں نے

بیساکھی کے موقع پر سونے جیسی گندم کی فصل کو دیکھ گہائی کا دن بیساکھی کے تہوار کے بعد کسان گندم کو گہائی کے بعد گھروں میں لانے کی تیاریاں کرتے ہیں کر کسان خوشی سے ناچتے اور گاتے ہیں کیونکہ وہ ان کی چھ ماہ سے زائد کی محنت کا پھل ہوتا ہے۔ اس سے ان کی معاشی اور سماجی حالت میں آسودگی بھی آتی ہے اور اس موقع پر وہ ایک دوسرے کی خوشیوں شر یک ہو کر با ہمی محبت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ پنجابی نوجوان اس موقع پر بھنگڑے ڈالتے ہیں اور گیت گاتے ہیں اور ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملا کر کہتے ہیں:



کٹھے ہو کے آیا ہولاں سارے جگ دابھیڑ
وچ موڈھے نال موڈھا وَجدا
ہٹیں ہٹیں شوکیاں دی بھیڑ کھالئے
آ پریمی بیساکھی چلیئے
یسا کھی کے تہوار حوالے سے پنجاب بھر کے شہروں میں میلے منائے جاتے ہیں۔
سکھ اس تہوار کے حوالہ سے مذہبی رسومات ادا کرنے کے لۓ ہر سال بھارت اور دُنیا بھر سے پاکستان آتے ہیں اور اس سال بھی سکھ مذہب خالصہ کی جنم دن (بیساکھی) کی تقریبات میں شرکت کےلۓ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال آئیں گے اور 13 سے 14 اپریل کی رات تک بیساکھی منا کر واپس جائیں گے۔
سائیں دی نگاہ جگ تے سوالی اے
چل نی پریمی بیساکھی چلیئے
مکمل تحریر اور تبصرے>>

اتوار، 4 اپریل، 2021

ضلع وہاڑی میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 150 ہوگئی؛ محکمہ صحت

بورےوالا نیوز آن لائن: ضلع بھر میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16 مزید افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع بھر میں کرونا وائرس کے 206 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ موصول ہوئے جن میں سے 16 نئے مرہض سامنے آئے ہیں متاثرہ مریضوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے بورےوالا میں سب سے زیادہ 82، وہاڑی میں 37 اور میلسی میں 31 کرونا کے مریض ہیں۔ کرونا وائرس سے متاثرہ تمام مریض اپنے گھروں پر قرنطینہ ہیں۔ ضلع بھر میں 2 ہیلتھ پروفیشنلز بھی کرونا سے متاثرہ مریضوں میں شامل ہیں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال کے مطابق جمنیزیم میں قائم ویکسنیشن سنٹر میں کل 309 لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ان میں 305 افراد کو پہلی اور 4 افراد کو دوسری دفعہ ویکسین لگائی گئی ہے






مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعرات، 1 اپریل، 2021

بور ے والا: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق



ندیم مشتاق رامے
 
بورے والا: لڈن روڈ پر نواحی گاؤں 463 ای بی کے قریب مسافر کار تیز رفتاری کی باعث ٹرک کے نیچے جا گھسی، حادثہ میں کار میں سوار 8 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جاں بحق افراد میں 2 مرد، 3خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جاں بحق افراد کی نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ لڈن روڈ پر نواحی گاؤں 463 ای بی کے قریب پیش آیا ہے جہاں مسافر کار تیز رفتاری کے باعث ٹرک کے نیچے جا گھسی حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 8 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جاں بحق افراد میں 2 مرد، 3خواتین اور 3 بچے شامل ہیں ، تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹرک کے نیچے جا گھسی تھی،


ریسکیو ٹیموں نے کار اور ٹرک کی باڈیز کو کاٹ کر پھنسے مسافروں کی لاشوں کو نکالا ، تمام جاں بحق افراد کی نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مقامی پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے کارمیں سوارتمام افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے جوکہ لڈن سے لاہورجارہے تھے۔


جاں بحق ہونے والوں میں کارڈرائیورمحمدجہانگیر ولد فیاض احمد موضع علی الدین لڈن ، شہریار، مہوش زوجہ محمد عمران ، احمد ولد جہانگیر عمر 4 سال، علی ولد جہانگیر عمر 7 ماہ، ماریہ دختر جہانگیر عمر 6 سال، صوہااور بلو کے ناموں سے ہوئی ہے
مکمل تحریر اور تبصرے>>

پیر، 5 اکتوبر، 2020

بورےوالا: نیب عدالت نے مشہور "چینی اسکینڈل" کے ملزم شیخ ذکاء الرحمان کو ساڑھے تین سال قید اور ایک کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

بورےوالا نیوزآن لائن : احتساب عدالت ملتان نے بورےوالا کے مشہور "چینی اسکینڈل" کے ملزم شیخ ذکاء الرحمان کو دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ساڑھے تین سال قید اور ایک کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ ذکاء الرحمان ولد حاجی بہاؤالدین جو کہ ایک کریانہ اسٹور کا واحد مالک تھا۔ اس نے عام لوگوں کو چینی کے کاروبار میں سرمایہ کاری کا لالچ دے کر دھوکہ دہی سے 11 متاثرین سے2 کروڑ 29 لاکھ28 ہزار 15 روپے کی رقم جمع کی لیکن ان افراد کو نہ تو اس نے منافع دیا اور نہ ہی اصل رقم واپس کی اس نے شکایت کرنے والوں کی محنت سے کمائی جانے والی رقم کا ناجائز استعمال کیا۔نیب ملتان نے اس معاملے کی انکوائری کی اور ملزم شکایات کی روشنی میں فراد اور دھوکہ دینے میں ملوث پایا گیا تھا۔ نیب کو وہاڑی کے تاجر ذکاء الرحمان کے خلاف کئی افراد کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ملزم نے ان سے اپنے چینی کے ہول سیل کے کاروبار میں سرمایہ کاری پر بڑا منافع دینے کا لالچ دیا تھا تاہم بعدازاں ذکاء الرحمان نے متاثرین کو جعلی رسیدیں اور اپنے کاروبار اور ذاتی کاؤنٹس سے متاثرین کو چیک دیئے تاہم تمام بینکوں نے ان پر ادائیگی سے انکار کردیا ۔ ملزم شیخ ذکاء الرحمان کے خلاف 2015 میں احتساب عدالت ، ملتان میں نیب کے ذریعہ ایک ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ ملزم تفتیش کے دوران مفرور ہوگیا تھا اور عدالت نے اسے اشتہاری مجرم قرار دےدیا تھا اور بعد ازاں اس کی گرفتاری کے بعد اس کے خلاف مقدمہ چل رہا تھا۔ ملزم ذکاء الرحمان کو نیب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 34-اے کے تحت مفرور ہونے پر ایک سال سخت قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے ۔

مکمل تحریر اور تبصرے>>

اتوار، 20 ستمبر، 2020

بورےوالا نے سٹی آف ایجوکیشن کا اعزاز برقرار رکھا

بورے والا: ڈویژنل پبلک سکول بورےوالا کی ہونہار طالبہ نورالہدی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 1100 میں سے 1092 نمبرز لے کر ملتان بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی

اس موقع پر نورالہدی کا کہنا ہے کہ یہ سب میرے والدیں کی دعاوں اور قابل اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے مزید کامیابیاں حاصل کرکے اپنے شہر کا نام روشن کروں گی اور ملک و قوم کی ترقی میں معاون بنوں گی
مکمل تحریر اور تبصرے>>

ساہوکا کے علاقہ میں زیادتی کا ایک اور کیس 16سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم 10گھنٹے میں گرفتار

بورےوالا: ساہوکا کے علاقہ میں زیادتی کا ایک اور کیس 16سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم 10گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ساہوکا کو محمد انور نامی شخص کی طرف سے درخواست موصول ہوئی 

جس میں بتایا گیا کہ اس کی بیٹی (س) جس کی عمر15سال ہے اس کے ساتھ عابد نامی لڑکے نے زیادتی کی ہے جس پر پولیس نے فوری طور پرمقدمہ درج کر لیا گیا 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر ملزم کی گرفتاری کے لئے قائم مقام ایس ڈی پی او بوریوالا میڈم روبینہ عباس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ساہوکا رائے محمد عارف پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نےجدید ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم عابد کو دریائے ستلج کے بیٹ سے 10گھنٹے میں بروقت رسپانس دیتے ہوئے گرفتار کر لیا 

اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کا کہنا تھا کہ ضلع وہاڑی میں جنسی زیادتی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پولیسی اپنائی جا ئیگی اور اس میں ملوث سفاک ملزم کو جلداز جلد قانونی تقاضے مکمل کرکے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں ایسی حرکت سے باز رہے،
مکمل تحریر اور تبصرے>>

بورے والا ضلع بناؤ تحریک کے حوالہ سے پاکستان یوگا کونسل کے زیر اہتمام ریلی نکالی

بورے والا ضلع بناؤ تحریک کے حوالہ سے پاکستان یوگا کونسل کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں کھلاڑیوں اور نمائندہ شخصیات نے شرکت کی، شرکاء نے ضلع بناو کے حوالہ سے  پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے

بورے والا ضلع بناو تحریک زور پکڑ گئی کھلاڑی بھی تحریک کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے پاکستان یوگا کونسل کے مرکزی صدر ریاض یوگی کی قیادت میں قائد اعظم سٹیڈیم سے کھلاڑیوں اور نمائندہ شہریوں نے بورے والا کو ضلع بناو کے حوالے سے ایک ریلی نکالی

 ریلی کے شرکاء نے ضلع بناو کے حق میں پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے ریلی گول چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 لاکھ سے زائد آبادی کا یہ شہر ہر لحاظ سے ضلع کے معیار پر پورا اترتا ہے اور اگر اس شہر کو ضلع نہ بنایا گیا تو لاکھوں شہری سڑکوں پر آکر اپنا حق مانگنے پر مجبور ہونگے 

وزیر اعلی پنجاب فوری طور پر بورے والا کو ضلع بناو کر ساہیوال ڈویثرن میں شامل کرنے کا اعلان کریں ورنہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں یہ تحریک حکمران جماعت کی مخالفت میں تبدیل ہوجائے گی

مکمل تحریر اور تبصرے>>